گلت بلتستان کے تمام اضلاع کیلئے 37ملین ڈالر کا گلاف پروجیکٹ منظور ہوا ہے ،اس منصوبے کے تحت گلیشئرز کی حفاظت اور کسی بھی قدرتی آفت سے قیمتی انسانی جانوں کے بچائو کیلئے پیشگی وارننگ سسٹم نصب کیا جائیگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری پلاننگ سے گفتگو

بدھ 10 جنوری 2018 22:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کیلئے 37ملین ڈالر کا گلاف پروجیکٹ منظور ہوا ہے ،اس منصوبے کے تحت گلیشئرز کی حفاظت اور کسی بھی قدرتی آفت سے قیمتی انسانی جانوں کے بچائو کیلئے پیشگی وارننگ سسٹم نصب کیا جاسکے گا، گلاف پروجیکٹ کے تحت گلیشئرز کے پھٹنے سے انسانی و مالی نقصانات کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری پلاننگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور محکمہ پلاننگ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو گلاف پروجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لے، اس سے قبل مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے مختص رقم کی من و عن استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ماضی میں اس نوعیت کے میگا پروجیکٹ پر کبھی کام نہیں کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور گلیشئرز کے پگلنے کے عمل کو کم کرنے کیلئے عوام کی معیار زندگی کو بھی بہتر بنانا ضروری ہے جس کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع فراہم کئے جاسکے اور جنگلات کے کٹائو کو روکا جاسکتے اسی حوالے سے گلگت میں ایل پی جی پروجیکٹ کا آغاز کیا جاچکا ہے اور درختوں کے تحفظ کیلئے ملازمین کو لکڑی کے بجائے مقررہ رقم ان کی تنخواہوں میں فراہم کرنے کیلئے کابینہ نے پالیسی کی منظوری دی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیشگی خطرات سے آگاہ کرنے کے جدید آلات نالوں میں نصب کئے جائیں، گلگت کے دریا کے کٹائو کو کم کرنے کیلئے کاسکیٹنگ کے منصوبے کی سروے کرائی جاچکی ہے اس منصوبے کیلئے مختلف ڈونرز ایجنسیوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں