استور،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،ڈاکٹرمحمداقبال

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے علاقے میںحوشحالی آئیگی،آئندہ کے 2سال ترقی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھیںگے ،مسلم لیگ( ن )نے ترقیاتی کام پر شروع سے توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ 70سال کی مجموعی ترقی سے گزشتہ 3سالوں کے اندر ہونے والی ترقی بہت زیادہ ہے ، صوبائی حکومت گلگت کی سڑکوں کی تعمیر اور ری کارپٹنگ کرنے کے لئے منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے اور اس مد میں رقم کو بھی 15کروڑ سے بڑھاکر 30کروڑ کردیا ہے تاکہ فنڈز کی کمی کا مسئلہ درپیش نہ ہوجائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پارک لنک روڈکی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈ یاسے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال اس سکیم پر 15کروڑ روپے مختص کئے تھے مگر سیوریج کے نظام کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوئی اسی لئے اس باررقم کو بڑھاکر 30کروڑ کردیا ہے ، صوبائی حکومت کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں پائیدار امن قائم ہوا ہے امن کے قائم ہونے کی وجہ سے ترقی کا سفر اور عمل شروع ہوتا ہے اور ملکی سیاحوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے جو کہ ہمارے لئے حوصلہ افزا بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیری کام میں صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں یکساں طور پر کام کرایا ہے جس میں غذر، ہنزہ ، نگر اور بلتستان و دیگر اضلاع شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ عنقریب گلگت بلتستان کے بڑے پلوں کا افتتاح ہوگا ۔گلگت میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں بدقسمتی سے نلتر 18میگاواٹ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا مگر اس کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں