اسسٹنٹ پروفیسر کے آئی یو کی پاکستان کی خارجی پالیسی--- کے مواقعے اورچیلنجز کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ بین القوامی تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسرافتخار علی نی"پاکستان کی خارجی پالیسی--- کے مواقعے اورچیلنجز -"کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس میںشرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد سنٹر فار بین القوامی حکمت عملی نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیاتھا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کانفرنس میں تعلیمی ماہرین و محققین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفر نس کا مقصد پاکستان کی خارجی پالیسی کو بہتر بنانے سمیت مستقبل میں پاکستان کو خارجہ پالیسی میں درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی پر کام کرنا تھا۔ایک روزہ کانفرنس میںتعلیمی ماہرین و محققین نے خارجی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے آراء پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں