محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مختلف محکموں کے افسران کے تبادلے

منگل 13 نومبر 2018 14:28

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دیامر ڈویژن کے گریڈ 18 کے کمشنر سید عبد الوحید شاہ کو محکمہ تعلیم کا سیکرٹری اور گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات رحمان شاہ کو دیامر ڈویژن کا کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے گریڈ19 کے سیکرٹری خادم حسین سلیم کا منرلز ‘ انڈسٹریز کامرس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ میں گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈ من عظیم اللہ کو جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں