فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کی ایک ہی گھر کے چار مفلوج جوانوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی یقین دہانی

بدھ 12 دسمبر 2018 14:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے گلگت شہر کے مضافاتی علاقے جوتل کے ایک گھر میں چار جوانوں کے جسمانی مفلوج ہونے اور غربت کے سبب علاج معالجے کی وسعت نہ ہونے کا فوری طور نوٹس لیتے ہوئے ان مفلوج بھائیوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ماں فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن یاسمین افضل اور وائس چیئرمین شازیہ شوکت نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود کی طرف سے مریضوں کے علاج معالجے کی ہر ممکن مدد اور مذکورہ خاندان کی معالی و معاشی معاونت کی یقین دہانی پر اٴْن کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اندرون خانہ معاملات بالخصوص تعلیم،صحت اور رسل ورسائل کے حوالے سے بھی قابلِ فخر کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہاہے کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان ایک عظیم محب وطن انسان دوست اور غریب پرور آفیسر ہیں جس پر گلگت بلتستان کے عوام اٴْنہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔یاسمین افضل اورشازیہ شوکت نے کہاہے کہ ماں فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کی غریب پروری اور انسان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اٴْنہیں سلام پیش کرتی ہے جن کی توجہ اور ہمدردی سے کئی بے سہارا اور غریب لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں جبکہ اٴْنہی کی کاوشوں سے گلگت بلتستان میں آدب و ثقافت کو بھی فروغ ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں