گلگت،ایل پی جی گیس کے نظر ثانی نرخوں کی تفصیلات جاری

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ کا نوٹس،ایل پی جی گیس کے نظر ثانی نرخوں کی تفصیلات جاری کردیں،پرائس کنٹرول کمیٹی نے 15دسمبر کو ایل پی جی گیس سلنڈروں کے نرخ نامے جاری کئے جس کے مطابق،11.8کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 1850پندرہ کلوگرام والے سلنڈروں کی خوردہ قیمت 2350اور 35کلو گرام کمرشل سلنڈر کی قیمت 5450جبکہ 45.5کلوگرام والے سلنڈر کی نرخ 7100روپے مقرر کردئے گئے تھے جس پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ انہیں صحیح معلومات مل سکیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاموش نہیں۔ انہوں نے تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں