گلگت کے کوہ پیما فدا حسین میر کی وفات پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات کا اظہار افسوس

پیر 19 اگست 2019 16:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبرنے معروف کوہ پیما فدا حسین میر کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلند ی کے لئے دعا کی ہے جو گزشتہ دنوں نگر میں کوہ پیمائی کے دوران انتقال کرگئے تھے ۔

(جاری ہے)

اکبر حسین اکبر نے مرحوم کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ فدا حسین میر کوہ پیمائی میں مہارت رکھتے تھے جن کی اچانک موت سے ہم سب بہت افسردہ ہیں۔مرحوم کے والد بھی کوہ پیما تھے جنہوں نے اس مہارت کو اپنے بچوں میں منتقل کیا ۔ اس موقع پر اکبر حسین اکبر نے مرحوم کے اہل خانہ کو مدد و تعاون کایقین دلایا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں