سی پیک ڈیسٹینیشن منیجمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:32

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سی پیک ڈیسٹینیشن منیجمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام گلگت میں عالمی انوائرمنٹ سٹرائک کی مناسبت سے آگاہی ریلی ک سٹی پارک گلگت سے گلگت پریس کلب تک نکالی گئی ، ریلی میں قراقرم یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جبکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے نعرے بھی لگائے۔چیئر مین سی پیک ڈیسٹی نیشن منیجمنٹ سوسائٹی آصف حسین نے گلگت پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں