گلگت بلتستان، ’’جے آئی یوتھ ‘‘ نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی

پیر 18 نومبر 2019 13:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے ’’جے آئی یوتھ‘‘ بھرپور کردار ادا کرے گی، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں ان کے بہتر مستقبل کے حوالے سے حکومت کو مؤثر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نظام الدین صدر جے آئی یوتھ گلگت بلتستان نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح جی بی کے نوجوان بھی ڈگریاں جلانے پہ مجبور ہیں، ان کے لئے کھیلوں کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 22 دسمبر اسلام آباد کشمیر مارچ میں جی بی سے سینکڑوں نوجوانوں کو شریک کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں