کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، گلگت بلتستان میںجمعرات اور جمعہ دنوں کیلئے کرفیو نافذ ،

ئ* صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی، لاک ڈاون کی مدت میں بھی 21 اپریل تک توسیع

بدھ 8 اپریل 2020 23:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) گلگت بلتستان میںجمعرات اور جمعہ دنوں کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، فیصلہ کرونا وائرس کیسز کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث کیا گیا، صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی جبکہ لاک ڈاون کی مدت میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں منگل کو کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔ گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔ اسی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پورے گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، فیصلہ کرونا وائرس کیسز کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث کیا گیا، صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی جبکہ لاک ڈاون کی مدت میں بھی14 اپریل سے 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں