ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کا رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ

جمعہ 16 اپریل 2021 20:26

گلگت۔16اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16  اپریل 2021ء) :ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ  اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور علاقہ مجسٹر یٹس بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے یوٹیلٹی سٹور پونیال روڈ کا جائزہ لیا۔

پونیال روڈ میں یوٹیلٹی سٹور کے منیجر نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے اب تک ایک ہزار کلو چینی عوام الناس میں فروحت کر چکے ہیں، اب  سٹور میں چینی ختم ہوئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے یوٹیلٹی سٹور کے انچارچ کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونیال روڈ میں موجود یوٹیلٹی سٹور میں چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہر بھر میں موجود یوٹیلٹی سٹوز کا تفصیلی جائزہ لے کر  اشیاء خوردونوش کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے یوٹیلٹی سٹور کے منیجرز کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہروں کو سہولیات فراہم کی جائے اور حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف دیا گیا ہے جسے پورا کرنے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے مزید کہا ہے کہ کوویڈ۔

19 کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک کا استعمال کو یقینی بنائے تاکہ ہمارے اس علاقے سے اس مہلک وباء کو مکمل خاتمہ ہو سکیں۔  ڈپٹی کمشنر گلگت نے یوٹیلٹی سٹوز کے منیجرز کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ماسک والے افراد کو سٹوز میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں