گلگت بلتستان چیف کورٹ کے سنگل اور ڈویژن بینچز نے نومبر میں دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 433مقدمات نمٹا ئے

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:48

گلگت۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ  کی سربراہی میں گلگت بلتستان چیف کورٹ  کے سنگل اور ڈویژن بینچز نےدیوانی اور فوجداری پر مشتمل 433مقدمات نمٹا ئے ۔ تفصیلات کے طابق عدالت نے چیف جسٹس  گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ کی  سربراہی میں عوام کو گھر کی دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے  سنگل اور ڈویژن بینچز میں شیڈول کے مطابق ماہ نومبر کے 21دن کام کرتے ہوئے ڈویژن بینچ میں  دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 242 مقدمات جبکہ  سنگل بینچز میں 191مقدمات نمٹا ئے گئے ۔

(جاری ہے)

دیوانی اور فوجداری مقدمات پر مشتمل  مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس علی بیگ  نے سنگل بینچ میں 86، جسٹس ملک عنایت الرحمن نے 42،جسٹس جوہر علی خان نے46 اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے 17 پر فیصلہ سنا یا جبکہ چیف جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن ،جسٹس  جوہر علی خان اور جسٹس راجہ شکیل احمد  پر مشتمل دو رکنی بینچز میں 125 ، جسٹس ملک عنایت الرحمن کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان  اور جسٹس شکیل احمد پر  مشتمل دو رکنی بینچز میں 113 اور جسٹس جوہر کی سربراہی میں جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ میں دیوانی اور فوجداری پر مشتمل  4 مقدمات  فیصلے سنا کر نمٹائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں