گلگت بلتستان میں بارش، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ

عوام النا س ند ی نالوں، دریاں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت

جمعرات 20 جنوری 2022 00:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی کے مطابق مورخہ 21 تا24جنوری ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم کی رپورٹ کے مطابق مزید بارشوں /برفباری کی پیشگوئی کی ہے اورگلگت بلتستان میں بارش، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

جس کی وجہ سے گاڑیوں کاپھسلنا،لینڈسلا ئیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام النا س کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔ا س کے علاو ہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظربلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ، گواچی،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورواور بسین کے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالے یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔

اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں