نانگا پربت سر کرنے والے شیروز کاشف بخیر و عافیت سے ہیں ،ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان

بدھ 6 جولائی 2022 23:48

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان نے کہا ہے کہ نانگا پربت سر کرنے والے شیروز کاشف بخیر و عافیت سے ہیں ،موسم کی خرابی کی وجہ سے ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا تھا تاہم اب وہ کیمپ تھری پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں ڈی سی نے کہا کہ شیروز کاشف موسم صاف ہونے کی صورت میں شام تک کیمپ ٹو تک پہنچیں گے جہاں سے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کرے گا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ شیروز کاشف کے لئے ریسکیو ٹیم بیس کیمپ میں پہلے سے موجود ہے جو موسم خراب ہونے کی وجہ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو بیس کیمپ کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں