بابوسر ناران شاہراہِ کو کھولنے کے لیے بھاری مشینری سے برف کی کٹائی کی گئی ہے،ڈویژنل کمشنر دیامر استور ڈویژن

جمعرات 8 جون 2023 16:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) ڈویژنل کمشنر دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر التمش جنجوعہ نےکہا ہے کہ تمام قومی اور بین الاقوامی سیاح اور ٹرانسپورٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابوسر ناران شاہراہِ کو کھولنے کے لیے بھاری مشینری سے برف کی کٹائی کی گئی جس کی وجہ س باقی ماندہ برف پگھل کر سلائیڈنگ ہونے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہراہِ کو مکمل کھولنے کے لیے مشینری بابوسر ٹاپ کے دونوں اطراف میں کام کر رہی ہے ۔ لہذا بابوسر شاہراہِ پر سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آ مدو رفت پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی حادثہ کے خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں