چار روزہ "جی بی ایف اے فری لانسنگ بوٹ کیمپ بلتستان" خپلو میں اختتام پذیر

منگل 26 مارچ 2024 13:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) چار روزہ "جی بی ایف اے فری لانسنگ بوٹ کیمپ بلتستان" جمعہ کے روز ضلع گھانچے کے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج خپلو میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جی بی فری لانسرز ایسوسی ایشن اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مشترکہ طور پراس بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔ جبکی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اورنیدڈز آن لائن نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے تکنیکی مدد فراہم کی۔

ضلع سکردو، شگر، کھرمنگ اور گھانچے میں منعقد ہونے والے چار روزہ کیمپ میں کل 840 نوجوانوں، پیشہ ور افراد، کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اختتامی روز گورنمنٹ گرلز انٹر کالج خپلو میں 200 سے زائد نوجوانوں اور کالج کےسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جی بی ایف اے کے سینئر ممبران، اور "ٹاپ ریٹیڈ" فری لانسرز نے شرکاء کو ضروری مہارتیں فراہم کیں، جن میں فری لانسنگ کے بنیادی اصول، مخصوص تجزیہ، پروفائل آپٹیمائزیشن، کلائنٹ کمیونیکیشن، اور آن لائن دھوکہ دہی اورغیرقانونی سرگرمیوں سے تحفظ جیسے موضوعات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیا-کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جی بی ایف اے کے صدر جناب غلام رحمان نےکیمپ کے انعقاد کے لئےمالی مدد فراہم کرنے پر اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فری لانسرز کی مدد کرنے پرایس سی او کی تعریف بھی کی اورجی بی ایف اے کو فری تکنیکی مدد فراہم کرنے پر نیڈ آن لائن کی خدمات کو بھی سراہا۔اے کے آر ایس پی کے ایریا منیجر ڈاکٹر سنا اللہ نے گلگت بلتستان بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں جی بی ایف اے کی کوششوں کو سراہا اور ضلع گھانچے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اے کے آر ایس پی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔منیجر ورک اینڈ انٹرپرینیورشپ اے کے آر ایس پی جناب غلام محمد نے بلتستان بھر کے نوجوانوں کے لیے مستقبل میں مزید اس طرح کے کمپس اورٹرننگ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں