گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر

منگل 11 دسمبر 2018 14:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوا ،دوردرازعلاقوں تک بنیادی ضروریا ت کی ترسیل میں رکاوٹ ہوئی۔ استورگاہکوچ، دیامرمیں بھی شدیدبرف باری ہوئی۔ استور کے بالائی علاقوںمیںکئی فٹ برف پڑچکی ہے متعددعلاقوں کے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔ضلع غذر میں موسم سرما کی دوسری برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے گاہکوچ بالا، عیشی میں سات انچ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ پھنڈر کے بالائی قصبوں میں پانچ سے چھے انچ تک برف باری ہوئی ہے غذر کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

برف باری کے بعد پھنڈر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں۔ یاسین میں گزشتہ رات سے برف باری کا نہ تھم نے والاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی برفباری کے باعث یاسین کے بالائی علاقے درکوت،تھوئی،قرقلتی اور نازبر میں برف باری کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ بالائی علاقوں کی سڑکیں برف سے ڈھکنے کی وجہ سے ٹریفک یں مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان میں قبل از وقت پڑنے والی برف باری اور شدید سردی کی وجہ سے بچے،جوان اور عمررسدہ افراد موسمی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں