گوجرہ مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے بارہ سالہ بچے کو کچل ڈالا

Malik Waseem ملک وسیم جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:35

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکرمار کربارہ سالہ بچے کی جان لے لی.

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ نواحی چک نمبر 244 گ ب کے تنویر حسین کا 12 سالہ بیٹا محمد ریحان اڈا مونگی بنگلہ پر موٹر سائیکل مکینک کے پاس کام سیکھ رہا تھا کہ جوموٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے کیلئے قریبی پٹرول پمپ پر گیا تو مونگی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 12 سالہ ریحان شدید زخمی ہوگیا جو شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر مونگی بنگلہ منتقل کردی ہے اور کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے.

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں