پنجاب،گوجرہ کے قریب ٹرک اور ٹرین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پیر 8 اپریل 2024 13:19

پنجاب،گوجرہ کے قریب ٹرک اور ٹرین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگ میں گوجرہ کے قریب ریت سے بھرا ٹرک ٹرین سے ٹکراگیا، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔فیصل آباد سے کراچی جانے والی رحمن بابا ایکسپریس کو گوجرہ میں حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ٹرین کا ڈرائیور، اسسٹنٹ، ڈمپر ڈرائیور زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کیبن میں پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا، حادثے کی جگہ پر ریلوے پھاٹک موجود نہیں تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں