گو جرہ، جاوید نمبردار کے گھر پر نیب کاچھاپہ ، 3ارب سے زائدرقم اور پانچ کلوسونا برآمد

جمعہ 4 جنوری 2019 23:43

گو جرہ، جاوید نمبردار کے گھر پر نیب کاچھاپہ ، 3ارب سے زائدرقم اور پانچ کلوسونا برآمد
گو جرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) نواحی گائوں چک نمبر 287گ ب کے رہائشی جاوید نمبردار کے گھر پر نیب کاچھاپہ ،3ارب27کروڑ کی نقدی اور پانچ کلوسونا برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گو جرہ کے نواحی گائوں چک نمبر287گ ب کے رہائشی محمد جاوید نمبردار کے گھر نیب نے مخبری کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کی کارروائی کے دوران جاوید کے گھر کی دیواروں اور چھت میں چھپائی ہوئی پاکستانی کر نسی مالیت3ارب27کروڑ روپے اور پانچ کلو سونا برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ دو کاریں جن کی مالیت پنتالیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے وہ بھی اپنے قبضہ میں لے لیں۔واضع رہے کہ جاوید نمبردار سابقہ فراڈ کمپنی ایم این ایم کا ایریا مینجر تھا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں