گوجر خان میں سرکاری گوداموں میں گندم کا ذخیرہ مکمل

بدھ 26 اپریل 2023 15:38

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2023ء) گوجر خان میں پنجاب حکومت کیطرف سے سرکاری گوداموں میں گندم کے ذخائر کی مقدار کو مکمل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ تحصیل گوجر خان میں گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہم نےسیکرٹری پنجاب کے احکامات کے مطابق گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے گوجر خان میں مقامی کاشت کار گندم کی کٹائی کو بروقت مکمل کرنے کے لئے جدید مشینری کا بھی سہارا لے رہے ہیں ۔

مقامی زمین داروں نے ڈیزل کی قیمتوں کونہ بڑھانے پر وزیر اعظم و وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزید 15 دن ڈیزل کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے تاکہ ہم گندم کی کٹائی و اسکے محفوظ بنانے کے عمل کو آسانی سے مکمل کر سکیں،نوید ملک گوجر خان ۔\378

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں