نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی پاکستان کے سالانہ نتائج کا اعلان ،کمال ہومیو پیتھک گوجرخان کی شاندارکارکردگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

گوجر خان ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی پاکستان نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کمال ہومیو پیتھک گوجرخان DHMS سالانہ امتحانات میں فرسٹ ایئر میں محمد جواد اول، ظہیر عباس اور سائرہ طارق دوئم جبکہ فوزیہ مصطفیٰ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سیکنڈ ایئر میں مریم لاثانی اول، محمد ادریس دوئم اور نازش سجاد نے سوئم پوزیشن حاصل کی، تھرڈ ایئر میں زارا ارشد اعوان نے اول، شمسہ سہیل نے دوئم اور مریم بی بی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

سال چہارم میں عامر اقبال اول مہک علی نے دوئم اور نسرین نعیم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی اور سٹاف نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کے طلبہ و طالبات کی سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر تحصیل گوجرخان کی سیاسی و سماجی اور علمی شخصیات نے کالج انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بھرپور کاوشوں کا ثمر ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں