جانوروں میں پائی جانے والی بیماری لمپی سکن انسانوں میں کسی صورت منتقل نہیں ہوتی ،وٹنری ڈاکٹر

دودھ اور گوشت کا بلاجھجک اور بغیر کسی خوف و ڈر سے استعمال کریں اس حوالہ سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر غلط ہیں، پریس کانفرنس

بدھ 14 ستمبر 2022 20:20

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2022ء) وٹنری ڈاکٹر اعظم نے کہا ہے کہ جانوروں میں پائی جانے والی بیماری لمپی سکن انسانوں میں کسی صورت منتقل نہیں ہوتی دودھ اور گوشت کا بلاجھجک اور بغیر کسی خوف و ڈر سے استعمال کریں اس حوالہ سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر غلط ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں وٹنری ڈاکٹر اعظم نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت القریش تحصیل گوجر خان کے صدر دلدار حسین ،جنرل سیکرٹری سائیں قدیر ،اعجاز قریشی ،عابد قریشی ،محمد عبید الرحمن و دیگر بھی ساتھ تھے ڈاکٹر اعظم نے کہا ہے کہ یہ بیماری نء نہیں ہے 1984 میں یہ بیماری زمبابوے میں پہلی بار جانوروں میں پائی گئی تھی لیکن اس بیماری سے انسانوں کو نقصان نہیں ہوتا ڈاکٹر اعظم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں اس بیماری پر 95 فیصد قابو پا لیا گیا ہے اور انشا اللہ بہت جلد اس پر سو فیصد کنٹرول کر لیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گوشت اور دودھ کا استعمال کریں اس میں کسی قسم کی کوئی بیماری وغیرہ نہیں ہے لیکن ڈبوں میں پیک کیمیکل ملے دودھ کے استعمال کو ترک کریں کیونکہ وہ دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک اور مضر صحت ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں