گوجر خان،غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

3ملزمان گرفتار، ملزمان میں مقتولہ لڑکی کا والد بھائی اور شوہر شامل ہیں،پولیس

پیر 27 مارچ 2023 20:45

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) دوہرے قتل کی واردات ،غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس نی3ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان میں مقتولہ لڑکی کا والد بھائی اور شوہر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے پولیس تھانہ گوجر خان کو دن کے وقت بزریعہ15اطلاع دی کہ نواحی گائوں مطوعہ حبیب کنیال میں لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر خود وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے باپ گلاب خان،بھائی ارشاد خان اور شوہر کی گرفتاری کو یقینی بنایا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہل خانہ نے غیرت کے نام پر وزیر خان ولد عبد الجبار خان عمر30 سال مقتولہ(س)دختر گلاب خان عمر18سال کو قتل کیا معلوم ہوا ہے کہ دونوں خاندان افغانی ہیں اور عرصہ دراز سے حبیب کنیال مطوعہ میں رہ رہے ہیں ،مقتول وزیر خان شہر میں کبھاڑ کا کام کرتا تھا ۔اس موقع پر ایس ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں