گوجر خان،سنگدل ماں نے اپنی تین معصوم بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:05

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سنگدل ماں نے اپنی تین معصوم بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی،ماں بچ گئی جبکہ تینوں بچیاں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ نواحی گاں دلمی کی ڈھوک سرور خان کی رہائشی سونیا زوجہ محمد گلفراز نے اپنے تین معصوم بچیوں انیتا فاطمہ،عمر چھ ماہ ندا فاطمہ عمر تین سال ریدہ فاطمہ عمر پانچ سال کو اس وقت گھر میں بنے کنویں کے اندر پھینک دیا جب اس کا شوہر محمد گلفراز صبح اپنے بیوی بچوں کے لئے مزدوری کرنے کرنے کے لیے گوجر خان شہر میں گیا ہوا تھا سنگدل ماں نے اپنی معصوم بچیوں کو کنویں میں پھینکنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی سونیا خود تو بچ گئی لیکن معصوم بچیاں جان کی بازی ہار گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فورا موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے معصوم بچیوں کی لاشوں اور ان کی ماں کو گاں کے لوگوں کی مدد سے کنویں سے نکالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان شفٹ کردیا انتہائی اقدام کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے پولیس تھانہ گوجر خان کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں