گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف

منگل 18 دسمبر 2018 21:07

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ شہر کی تقدیر سنوارنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں شہری کل کے اچھے وقت کیلئے آج تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف نے پونے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مین بازار سیوریج کے بڑے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ چیف آفیسر عمر شجاع ، چاند مبین، حاجی شیخ الطاف، راجہ سہیل کیانی، حاجی خواجہ اعجاز، خواجہ مظہر، آصف خان، راشد گجر، ملک محبوب حسین، شاہد قریشی، مرزا منور حسین، چوہدری بشیر، خالد محمود بٹ، خواجہ آصف ودیگر تھے حاجی شاہد صراف نے کہا کہ وہ شہریوں بالخصوص تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے شہری بھی بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں وہ شہر کا حلیہ درست کر کے دم لیں گے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں