پولیس تھانہ گوجرخان کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری

منگل 15 جنوری 2019 00:02

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پولیس تھانہ گوجرخان کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری، تین افراد کو گرفتار کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی اور ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھاہ گوجرخان رانا ذوالفقار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے عارف سے دس لیٹرشراب میرافضل سے تین سو گرام اور ابراہیم سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے ان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں