گورنمنٹ ڈگری کالج گوجر خان میںمقابلہ حُسنِ نعت تقریب کا اہتمام

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرور شہید (نشانِ حیدر) گورنمنٹ ڈگری کالج گوجر خان میں راولپنڈی ڈویژن کے تحصیل لیول کے تمام سرکاری بوائز ڈگری کالجز کے سٹوڈنٹس کے درمیان مقابلہ حُسنِ نعت کے سلسلے میں ایک شاندار اور پُروقار نعتیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس بابرکت ادبی تقریب کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر دائود احمد ربانی نے کی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پروفیسر اعجاز نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ،۔

نعتیہ مقابلے میں تحصیل بھر کے کالجزمیں سے نمائندہ نوخیز نعت خواں طالب علموں کے علاوہ معززین شہر راجا غضنفر علی، شہزادہ خان، چاند مبین، کالج ہذا کے اساتذہ پروفیسر سید نسیم تقی جعفری، پروفیسر راجہ آصف محمود، پروفیسر ندیم مجید، پروفیسر فہیم نواز، پروفیسر شاہد حسن اور دیگر رفقاء نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نعتیہ مقابلے میں مجموعی طور پر سرور شہید (نشانِ حیدر) گورنمنٹ ڈگری کالج کے طالب علم روحان احمد نے پہلی، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس گوجرخان کے طالب علم محمد توقیر نے دوسری اورسرور شہید ڈگری کالج گوجر خان کے طالب علم محمد ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے طلباء میں نقد کیش پرائزز، اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں