انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، راجہ پرویز اشر ف

اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا، خطاب

اتوار 19 جون 2022 19:15

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیاخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر امجد ثاقب کے عوامی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اخوت فاؤنڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مستقل مزاجی اور مسمم ارادے سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے افراد پر قوم کو فخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے گوجر خان کی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے، گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گوجر خان میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں کا اجراء ہو چکا ہے، عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں