ایرانی سفیر کا دورہ کامونکے

پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کے حائل رکاوٹوں کو دیکھاجائے، مہدی ابدینی

جمعرات 30 نومبر 2017 20:11

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2017ء) ایرانی سفیر کا دورہ کامونکے کا ،دورہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ میاں عامرعزیز کی دعوت پر کیاگیا ،گزشتہ روز ایرانی سفیر مہدی ہنر دوسٹ نے جی ٹی روڈ پر واقع عامر رائس انڈسٹری کا دورہ کیادورے کے دوران انڈسڑی میں چاول کی پروسینسنگ کو ہوتے ہوئے دیکھااور چاول کے معیار کامعائنہ بھی کیا بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خصوصا پنجاب کا چاول انتہائی خوب صورت اور صحت بخش ہے انہوںنے مزیدکہاکہ ایران میں پاکستانی چاول کو پسند کیاجاتاہے میرے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دیکھاجائے اور ان کوحل کیاجائے قبل ازیں ایرانی سفیر اپنے وفد مہدی ابدینی اور سفارتی عملہ کے ہمراہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ میاں عامرعزیز کی انڈسٹری پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیابعد ازاں ایرانی سفیر صد ر چیمبر آف کامرس کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے میاں عامر عزیز نے ایرانی سفیر کو پاکستانی ایکسپوٹرز کی ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے مشکلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایران پر امریکہ کی جانب سے لگائی کئی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں ڈالر میں لین دین میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں جس سے ہماری ایکسپورٹ میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں جس کے حل کے لیے پاکستان اور ایران کو ٹھوس اقدامات کر نے چاہیے ایرانی سفیر نے بتایاکہ ہم ڈالر کی بجائے پاکستان سے ایرانی تمن اور پاکستانی روپے سے لین دین کے معاملے پر بھی بات چیت کررہے ہیںجبکہ متبادل کے طور پر جاپانی ین اور یوروکے ذریعے بھی ایمپورٹ ایکسپورٹ کرنے پر غور کررہے ہیںجبکہ اس موقع پر کامونکے سے تعلق رکھنے والے ایکسپورٹرز میاں وقار عزیر ،میاں محسن عزیر ،حاجی امین اللہ ،آغا نعیم ،حاجی طاہر ،حاجی رزاق ،حاجی وزیر علی انصاری ،نور احمدویرکابھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں