ادارہ وفاقی ٹیکس محتسب پرائیویٹ سیکٹرکے فروغ،انڈسٹری کے تحفظ کیلئے کلیدی کرداراداکررہا ہے،انچارج وفاقی ٹیکس محتسب گوجرانوالہ

بدھ 31 جنوری 2024 20:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) رانا حسن اخترایڈوائزرانچارج وفاقی ٹیکس محتسب گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ ٹیکس محتسب کاادارہ جس مقصد کیلئے قائم کیاگیاتھایہ ادارہ بڑی کامیابی سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کرکے ان کیلئے آسانیاں پیداکررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال2023 میں ادارے کی کارکردگی انتہائی شانداررہی تقریبا3ہزارکے قریب درخواست گزاروں کوفوری انصاف دیاگیاجوکہ2022 کی نسبت بہت بہتررہا،ہم شکایت کنندہ کا ہرطرح سے تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کو آگاہی فراہم کی جائے ٹیکس محتسب ادارہ ٹیکسز کے حوالے سے کس طرح کاروباری لوگوں کا تحفظ کرتا ہے۔پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ،انڈسٹری کو تحفظ اورسرمایہ کاری کے عمل کوبڑھانے کیلئے ادارہ وفاقی ٹیکس محتسب اہم کردارادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر میں پائی جانے والی قانونی پیچیدگیوں،بد انتظامی کو ختم اور ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو شفاف بنایاجارہاہے وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخودنوٹس کااختیار استعمال کرتے ہوئے لاکھوں زیرالتواکیسزکونمٹایا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضیاالحق(شیخ فیصل ایوب)نے کی۔اس موقع پرسینئرنائب صدرحمیس گلزارمغل،نائب صدرعادل ندیم،سابق صدراخلاق احمد بٹ،سابق نائب صدرعرفان یعقوب،اراکین مجلس عاملہ ودیگر اراکین بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں