پٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی خوش آئندہے،خواجہ تنویر اشرف

جمعرات 3 مارچ 2016 11:18

گوجرانوالہ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے نائب صدر وچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے ٹریڈرز خواجہ تنویر اشرف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی خوش آئندہے‘اس کمی کا حقیقی معنوں میں فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے‘وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ کردہ نئے نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہاہے‘ حکومت نے اس احسن اقدام سے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالفت برائے مخالفت کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں