گرفتاری کے واقعے پرپارلیمانی کمیٹی انکوائری کرے ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا مطالبہ

واقعے کی مکمل انکوائری کے بعد میری گرفتاری کے واقعے میں ملوث ذمہ دارا ن کے خلاف کارروائی کی جائے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 12:44

گرفتاری کے واقعے پرپارلیمانی کمیٹی انکوائری کرے ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا مطالبہ
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے واقعے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹی بنا کر انکوائری کرے ، جس کے بعد میری گرفتاری کے واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے تابع ہیں ، گرفتاری کے واقعے پرسینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹی بنائی جائے جو اس کی مکمل انکوائری کرے ، جس کے بعد اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں کیپٹن ر صفدر گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہو گیا کہ یہ گرفتاری سندھ حکومت کی طرف سے کروائی گئی ، اب اس کا مقصد مریم کو سیاسی فائدہ پہنچانا تھا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ؟ اس سوال کا جواب تو وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہونا تھا لیکن وہ جواب دیے بغیر ہی بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیاتھا ، پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ محمد صفدر کی گرفتاری میں ایک وفاقی وزیر ملوث ہے، پی ٹی آئی نے وفاص نامی شخص سے درخواست دلوائی گئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی،وقاص وہاں کس مقصد سے کیا گیا؟ کیا وہ پلاننگ کر کے گیا تھا وہاں؟ ندیم چانڈیو ، وقاص اور بگٹی نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی،جھوٹ نہیں چھپتا،سچ سب کے سامنے آ جاتا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر کی کل ضمانت ہو گئی جس سے ظاہر ہو گیا کہ یہ ایک جھوٹا کیس تھا ،اب انکوائری ہو گی ایسے نہیں چھوڑیں گے، یہ لوگ سازش میں شامل ہیں،ان کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں