محلے دار کے ہاں گوشت لینے گئی آٹھ سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی

ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جولائی 2021 17:32

محلے دار کے ہاں گوشت لینے گئی آٹھ سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2021ء) : گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کو اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم محلہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ تتلے عالی کے ایک محلے میں پیش آیا۔ والدین کے مطابق متاثرہ بچی محلے دار کے یہاں گوشت لینے گئی تھی، جب بچی گوشت لینے پہنچی تو اُس وقت ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق والدین کی طرف سے اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 50 فیصد سے زائد کیسز میں اس گھناؤنے فعل میں رشتہ دار ہی ملوث نکلے تاہم اب بچیاں باپ اور بھائیوں کے ساتھ بھی محفوظ نہیں رہیں۔

رواں سال جنوری میں موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں گذشتہ سالوں کی بنسبت معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا، پولیس کا روایتی انداز رہا۔ اگر بات کی جائے میڈیکولیگل اعدادوشمار کی تو شہرمیں جنسی زیادتی کے 316 کیسزجبکہ اغلام بازی کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال 2020ء میں مجموعی طور پر 29924 میڈیکولیگل کیسز بنائے گئے مختلف واقعات میں 1358 لوگ جاں بحق، جبکہ 28466 افراد متاثراورزخمی ہوئے۔ والدین کے مطابق بچّوں میں بھی اس حوالےسے شعور وآگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں اسکولز، کالجز میں ورک شاپس، سیمینارز منعقد ہونے چاہئیں اور سیلف ڈیفینس کی تربیت بھی دی جانی چاہیے تاکہ ضرورت پڑنے پر بچّےخود اپنا دفاع کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں