نبی آخرالزماں ﷺ کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی، شیخ ثروت اکرام

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) نبی آخرالزماں ﷺ کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک کی انسانیت کیلئے رہنمائی کرتی رہیں گی نبی آخرالزماں کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاوآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کااظہار میئر میو نسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ،ڈپٹی میئر سلمان خالد پو می بٹ،ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد نے میو نسپل کارپوریشن کے ہال میں عید میلا النبی ﷺکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صا حبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ آج ہم عمل سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہم طرح طرح کی پریشانیوں اور الجھنوں میں مبتلا ہورہے ہیں جب ہم اپنی زندگی کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ڈھالیں گے تو اس سے نہ صر ف ہماری پریشانیاںختم ہوں گی بلکہ ہمارے قلوب بھی سکون و اطمینان سے مالا مال ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی کی حق تلفی اور دل آزاری نہ کریں اور اپنے بچوں کو اسلامی ماحول میں لاکر انکی زندگی میں بھی انقلاب لائیں۔

اس موقع پر ایم پی اے حاجی محمد نواز چو ہان، ایم پی اے تو فیق بٹ ،ریگو لیشن آفیسر خواجہ عمران صفدر،لیاقت علی انصاری ،شہزاد احمد کھو کھر ، میاں مظفر خاں،عارف محمود بٹ، یو سی چیئر مین چو ہدری تنو یر احمد،چو ہدری ایوب جٹ،لالہ ظہیر احمد،عامر اکرام بٹ،ییحٰی بٹ،اعجازاحمد ججی بٹ ،ڈاکٹر عمر نصیر ، شیخ محمد سعید مد نی ڈائنگ والے،عمران سعید،حافظ عمران،سعید عثمان سعید،فرحان سعید، بھی شریک تھے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں