آقائے دو جہاں سے محبت اور جشن عید میلاد النبیﷺ منانا ہمارا سرمایہ حیات ہے ،پیر سید عمر گیلانی

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) پیر سید عمر گیلانی اور پیر مولانا ضیاء اللہ قادری نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کی بعثت کا مقصددنیا سے ظلم و جہالت اورفسق و فجور کا خاتمہ ہے ،آج کادن ہم سب کے لیے رحمتوں برکتوں کا دن ہے جو یہ درس دیتا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی بھلائی کی تلقین کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہر شعبہ زندگی میں خیر و برکت کے حصول کے لیے تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ۔آقائے دو جہاں سے محبت اور جشن عید میلاد النبیﷺ منانا ہمارا سرمایہ حیات ہے ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت و اخترام اور برداشت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہو ںنے پیر عتیق الرحمن صدیقی کی رہائش گاہ علی پارک میں عید میلاد النبی ؐ کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کے اخلاق حسنہ ،معاملات اور حسن سلوک کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں کیونکہ حضور ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں