ضلعی آفس بہبو د آبادی کے زیر اہتمام فیملی فزیشن کیلئے تربیتی ورکشاپ

بدھ 20 دسمبر 2017 22:00

گوجرانوالہ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء)ضلعی آفس بہبو د آبادی کے زیر اہتمام فیملی فزیشن کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 30 ڈاکٹرز نے شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصو صی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ خاں تھے،تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرصاحبزادہ فرید ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ‘ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد نعیم اقبال نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کے قیام اور زچگی کے دوران مائوں کی شرح اموات کو کم کرنے کیلئے ڈاکٹرز لوگوں کو مناسب وقفے اور چھوٹے خاندان کی ترغیب دیں ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خاں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ او ر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سٹی نے بھی خطاب کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں