ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سپریم کورٹ کے حکم پر کمیٹی کے ہمراہ نومسلم کچی آبادی کا دورہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:03

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا‘ ممبر کمیٹی شہزاد شوکت ایڈووکیٹ اور بابا رحمت علی کے پوتے پر مبنی کمیٹی کے ہمراہ نومسلم کچی آبادی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال کلویا‘ سی ای او ایجوکیشن طارق محمود‘ تحصیلدار سٹی شرجیل فاروقی‘ ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر ذوالفقار موہل ‘ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دھلے ڈاکٹر مسعود سمیت دیگر اداروں کے افسران اور انجمن تعلیم نسواں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، کمیٹی نے گورنمنٹ رحمت علی ہوم اکنامکس کالج اور گورنمنٹ رحمت علی ہائی سکول اور کچی آبادی کا دورہ کیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ دورہ کی رپورٹ 18 جنوری تک سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ زمین پر قبضہ کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے اور اس کی آئندہ ہیئرنگ18 جنوری کو ہوگی۔قبل ازیں ڈی سی آفس میںممبران کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں