پی ایچ اے نے پرائیویٹ سکول و کالجز کے اشتراک سے ’’گرین گوجرانوالہ آگاہی مہم ‘‘کا آغاز کر دیا

پیر 15 جنوری 2018 22:47

گوجرانوالہ ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) پی ایچ اے نے پرائیویٹ سکول و کالجز کے اشتراک سے ’’گرین گوجرانوالہ آگاہی مہم ‘‘کا آغاز کر دیاہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز نجی سکول کے وفد کی چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم لوگ اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہیں بالکل اسی طرح پودوں کی حفاظت بھی کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اگر ایک پودا ضائع ہو تا ہے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی بچے کا گلہ گھونٹ کر مار دینا۔اس حوالے سے عوام الناس میں آگاہی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ’’گرین گوجرانوالہ آگاہی مہم‘‘ تین ماہ کیلئے ہوگی جس میں شجر کاری کے علاوہ سیمینارز اور آگاہی واک بھی منعقدکی جائے گی اور سکولوں ،کالجوں میں جا کر آگاہی دی جائے گی کہ ہر فرد پھولوں ،پودوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پرسکول چیئرمین محمودریاض ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرپی ایچ اے راشدبشیر چٹھہ و دیگر بھی موجود تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں