کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 جنوری 2018 23:07

گوجرانوالہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے کہا ہے کہ شہریوں کو سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات میں کرپشن ،بلاوجہ تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس ضمن میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے سربراہان اور ذمہ دار افسران شہریوں کو باعزت طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

کرپشن ، بد اخلاقی اورخدمات کے حصول میں مشکلات پیدا کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیزنزفیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی زاہد اکرام ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی رائو سہیل اختر،صدر رانا محمد جمیل،کامونکی حناء ارشد، نوشہرہ ورکاں نوید الاسلام ورک ،اے سی یو ٹی )،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر غیاث النبی،جی اے آرز (ذوالفقار علی بھون،احد ڈوگر)،ایس این اے تنویر عباس ،ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نواز،انچارج سہولت سینٹر محمد نوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر نازش ندیم،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سرفراز کھوکھر،ڈی او ایمرجنسی 1122محمد عمر گھمن کے علاوہ ٹی ایچ کیوز کے ایم ایس ، تحصیل داروں اورلینڈ مینجمنٹ ریکارڈ سروس کے انچارج نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ پولیس،محکمہ صحت،ریسکیو 1122،محکمہ مال،رجسٹری برانچ،ڈومیسائل برانچ ،ٹریفک پولیس اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سروس میںسرکاری طور پر دی جانے والی خدمات کے معیار اور شکایات کے حوالے سے شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی رائے اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات بہتر بنائی جائیں گی اور اس ضمن میں کوئی کسر اُ ٹھا نہ رکھی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ کرپشن ، بد اخلاقی ،خدمات کے حصول میں مشکلات برداشت نہیں کی جائیں گی ایسے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ،اجلاس ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے فوکل پرسن ایس این اے تنویر عباس نے بتایا کہ گذشتہ 4ماہ کے دوران سٹیزن فیڈ بیک کے ڈیش بورڈ پر مخلف محکموں سے متعلقہ شہریوں کی طرف سے 14429شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 10835اطمینان بخش جبکہ 1292غیر تسلی بخش پائی گئیں اس طرح مجموعی طور پر شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والے فیڈ بیک میں 75فیصدشہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں