کم عمر بچوں سے محنت و مشقت کروانا قانونًا جرم ہے ،ارشد محمود

منگل 11 دسمبر 2018 22:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈائر یکٹر لیبرویلفیئر گوجرانوالہ ارشد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے کم عمر بچوں سے محنت و مشقت کروانا قانونًا جرم ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے لیبر اینڈ ریسورس ڈیپارٹمٹ اور چائلڈ لیبر پراجیکٹ کے اشتراک سے سمال انڈسٹری اسٹیٹ نمبر 1 گوجرانوالہ میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے منعقد ہ آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں