گوجرانوالہ، طلبا و طالبات کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی بدولت ہے، پروفیسر محمد سلیم مغل

پیر 22 جولائی 2019 23:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) نئی نسل کی شخصیت سازی اور تربیت کے لئے اساتذہ اور والدین کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہئے ، طلبا و طالبات کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی بدولت ہے، ان دونوں کا بچوں کی کامیابی کیلئے آپس میں رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر محمد سلیم مغل نے نجی کالجز جی ٹی روڈ ،شاہین آباد اور سیٹلائٹ ٹائون کیمپسز میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں اور خوش اخلاقی محنت اور اساتذہ کے ادب واحترام کو شعار بنائیں پیرنٹس اینڈ ٹیچرز کی میٹنگ کے موقع پر والدین کو طلباء و طالبات کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور ان کی کارکردگی کی رپورٹس بھی دی گئیں ۔ والدین کی ایک بڑی تعداد نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقع پروائس پرنسپل پروفیسر فہد نعمان و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں