گوجرانوالہ، رائس کراپ میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 22 اگست 2019 21:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار کی زیر صدارت رائس کراپ میجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پروٹیکشن گلزار احمد، پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن، کراپ لائف پاکستان، پیسٹا ئیڈ ڈیلرز اورکھاد ڈیلرز کے نمائندوں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سمی دھان کی موجودہ حالت اور آنے والے دنوں میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور ان کاحل تلاش کیاگیا اس بارے اطمینان ظاہر کیاگیا کہ موجودہ فصل دھان کی حالت تسلی بخش ہے اورفصل بیماریوں اورکیڑوں کے حملے سے محفوظ ہے۔اس کے علاوہ اجلاس کو بتایاگیاکہ مارکیٹ میں کھاد اور دانے دار زہر وافر مقدار میں موجود ہے۔ اجلاس میں فارمر ایڈوائزری سفارشات کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں