گوجرانوالہ،سی آئی اے پولیس نے کاکاڈکیت گینگ کے تین ار اکین گرفتار کر لئے

جمعرات 22 اگست 2019 21:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی و رہزنی کی بیسیوں وار داتوں میں ملوث و مطلوب شاہد عرف کاکاڈکیت گینگ کے تین ار اکین گرفتار کر کے دوران تفتیش اُن کے قبضہ سے ایک لاکھ پچپن ہزار روپے نقدی،ایک عدد موٹر سائیکل،سات عدد موبائل فونز،دو عدد پسٹل اور درجنوں زندہ روندبرآمد کئے ہیں ۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں شاہد عرف کاکا ولد سرور (سرغنہ ڈکیت گینگ) قوم سرویا ، سفیان ولد ذوالفقار قوم کھوکھر ساکنائے محلہ مومن آباد نوشہرہ روڈ اور علی حیدر ولد محمد الیاس قوم حجام ساکن اعوان چوک گوجرانوالہ شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو خصوصی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

موثر کارروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے عمران عباس چدھڑ نے سب انسپکٹر بلال فاروق، اے ایس آئی عثمان رفیق،میاں سلطان محمود و دیگران پرمشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی۔ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا ۔

علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رہزنی کی بیسیوں وارداتیں علاقہ تھانہ کھیالی، تھانہ صدر، جی ٹی روڈ بائپاس کے گردو نواح میں کی ہیں ۔ ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نکلتے اور مین روڈ پرراہگیروں اور سواروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے اور فرار ہو جاتے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے،ایس آئی بلال فاروق اور ُان کی ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں