معروف مذہبی سکالر عبدالرحمن کاڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں اخلاقی اقدارپر مبنی اصولوں کے متعلق خصوصی لیکچر

ہفتہ 24 اگست 2019 22:21

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سابق بیوروکریٹ و معروف مذہبی سکالر عبدالرحمن نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں اخلاقی اقدارپر مبنی اصولوں کے متعلق خصوصی لیکچر دیا,لیکچر میں ڈاکٹرز اور ہسپتال میں سٹاف کو علاج کے ساتھ ساتھ مریضوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دی گئی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو مسیحا کا درجہ دیا جاتاہے اس لئے اگر ڈاکٹرز مریضوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں تو مریض نفسیاتی طور پر ویسے ہی بہتر محسوس کرتا ہی اس موقع پر ایم پی اے شاہین رضا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم، اے ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر آصف جاوید، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر نصیر احمد، ایم ایس او عدنان ر یاض بٹ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سیمینار میں شرکت کی ،معروف مذہی سکالر عبدالرحمن نے کہا کہ ڈاکٹرز کو چاہئیے کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں کیونکہ خلق خداکی خدمت افضل عبادت ہے انہوں نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جو شعبہ صحت سے منسلک ہیں اور خدا نے آپ کو مخلوق کی خدمت کیلئے چنا- انہوں نے کہا کہ غریب اور بیمار مریضوں کی داد رسی کرکے انکی دعائیں لیں کیونکہ ڈاکٹر کے شفیقانہ رویے میں مریض کا آدھا مرض ختم ہو جاتاہی- انہوں نے نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر بھی زور دیا کہ وہ خدمت کے اعلی درجے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں- قبل ازیں ایم پی اے میڈم شاہین رضا نے بھی خطاب کیا اور اخلاقی اقدار کے اصولوں پر مبنی سیر حاصل گفتگو کی- سمینار سے ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم، اے ایم ایس ڈاکٹر گلزار ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں