گوجرانوالہ۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کامیاب کارروائیاںجاری

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:04

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کامیاب کاروائیاںجاری ہیں ، ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں* کے چھاپوں کے نتیجہ میںگذشتہ صرف2دن میں92بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کو53لاکھ10ہزار روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان کی ہدایت پر ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموںکی گیپکو ریجن بھر میں مشترکہ کاروائیوں کے نتیجہ میں صرف دو دن میں92بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑے گئے۔گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو3 لاکھ13ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں53لاکھ10ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو محسن رضا خا ں نے گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے گیپکو سے بجلی چوری کے ناسور کوختم کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جو کہ گیپکو مینجمنٹ اور کارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں