عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:52

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے حکومت پنجاب اور ایشئن ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے سیالکوٹ کے شہری مسائل کے دیر پا اور مستقل بنیادوں پر حل کے سلسلہ میں 9 - ارب روپے سے زائد کے سیالکوٹ ماسٹر پلان کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کی بھرپور کوشش ہے کہ بڑے شہروں میں سیوریج، واٹر سپلائي، روڈ نیٹ ورک اور دیگر بنیادی سہولیات کے لئے بین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ مل کر لمبی مد ت کی پلاننگ کے ذریعے تر قیاتی منصوبے بنائے جائیں۔انہوں نے ان خیالات کا ا ظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا - جس میں ایڈیشنل سیکرٹی لوکل گورنمنٹ قیصر سلیم، ڈپٹی کمشنر سیالکٹو ڈاکٹر سید بلال حیدر، ایڈ یشنل کمشنر کو آرڈ نعمان حفیظ ، ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ چودھری محمد اصغر ، جی ڈی اے ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں