گوجرانوالہ،کمشنر کی کاوشوں سے فیکٹری مالکان اورمزدوروں کا تنازعہ باہمی تصفیہ سے حل

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر کمشنرمعاوضہ جات نے ذاتی دلچسپی اورکاوشوں کے بعد فیکٹری مالکان اورمزدوروں کے درمیان عرصہ دراز سے چلنے والا تنازعہ باہمی تصفیہ سے حل کروا کرکیس کوداخل دفتر کردیا۔

(جاری ہے)

کمشنرمعاوضہ جات واسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر کی عدالت میں کئی سال قبل انیس نامی مزدورنے کیس دائرکرتے ہوئے فیکٹری مالک فرحان سے دوران ڈیوٹی آنکھ ضائع ہونے کے معاوضہ وعلاج معالجے کے خرچے کی ادائیگی کامطالبہ کیاجس پردونوں فریقین کے درمیان مصالحت کی بجائے آئے روز دفتر ہذااورفیکٹری میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا جس پرگوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے کمشنرمعاوضہ جات واسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شعیب ہارون نے ذاتی دلچسپی اورکافی تگ ودوکے بعد دونوں فریقین میں مصالحت کروادی جس پرفیکٹری مالک نے بخوشی انیس کو 2لاکھ40ہزارروپے معاوضہ اداکردیا، معاوضے کی ادائیگی پرمزدوروں کی بڑی تعداد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کمشنر معاوضہ جات نے مصالحت کے بعد کیس کوداخل دفتر کردیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں