لاہور اور سیالکوٹ حریف ٹیموں کو شکست دے کر دوسری انڈر سکسٹین بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

منگل 7 مئی 2013 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) لاہور اور سیالکوٹ حریف ٹیموں کو شکست دے کر دوسری انڈر سکسٹین بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپیئن شپ کا پہلا سیمی فائنل لاہور اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔ مقررہ وقت میں میچ چار چار گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا۔ لاہور نے تین اور فیصل آباد نے دو گول کئے اور سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ نے ملتان کے خلاف چار دو سے فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں