کامونکے،جائیداد کے تنا زعہ پر چچا بھتیجا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 3راہگیر بچے زخمی ہوگئے

پیر 9 نومبر 2020 23:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) جائیداد کے تنا زعہ پر چچا بھتیجا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، فائرنگ سے 3راہگیر بچے زخمی ہوگئے ،ہسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ سلامت پورہ ہرڑ روڈ پر پرائیویٹ سکول ٹیچر سلیم کا اپنے بھتیجوںطلحہ اور عثمان کے درمیان سرعام فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور تین راہگیر بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بعد ازاں ملزمان کی زخمی بچوں کے والدین سے صلع ہو گئی تاہم پولیس نے صلع ماننے سئے انکارکرتے ہوئے کاروائی کا عندیہ دیا ہے لیکن دونوں فریقوں یا پبلک مقام پر سرعام فائرنگ کرنے کاتاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں